History of orakzai Tribes

History of orakzai Tribes Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from History of orakzai Tribes, London.

عجب خان آفریدی — مولی ایلس کے پشتون اغوا کار1920 میں ایک مسلح گروہ نے کوہاٹ چھاؤنی کی کیولری لائنز کے اسلحہ خانے پر دھاو...
19/05/2026

عجب خان آفریدی — مولی ایلس کے پشتون اغوا کار
1920 میں ایک مسلح گروہ نے کوہاٹ چھاؤنی کی کیولری لائنز کے اسلحہ خانے پر دھاوا بول کر تقریباً 100 رائفلیں چرا لیں۔ برطانوی حکام کو شبہ تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے اجب خان بوستی خیل آفریدی اور اس کے ساتھی ہیں۔ اس شبہے کی بنیاد پر برطانوی فوج نے اس کے گاؤں پر چھاپہ مارا، اور کہا جاتا ہے کہ مردوں کے ساتھ ساتھ گاؤں کی خواتین کی بھی جسمانی تلاشی لی گئی۔
برطانوی فوج کو گاؤں سے کوئی چوری شدہ رائفل نہ ملی۔ اجب خان نے قسم کھائی کہ وہ اپنے گھر اور قبیلے کی عورتوں کی بے حرمتی کا بدلہ لے گا۔ چنانچہ 14 اور 15 نومبر 1920 کی درمیانی رات کچھ افراد جنوب مشرقی سمت سے کوہاٹ چھاؤنی میں داخل ہوئے اور بنگلہ نمبر 36، جہاں کرنل فولکس رہتے تھے، پر حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے کرنل فولکس اور ان کی اہلیہ دونوں کو قتل کر دیا۔ اس واقعے کے بعد اجب خان نے تیراہ میں پناہ لے لی۔ بعد ازاں فروری 1922 میں وہ دوبارہ واپس آیا اور کوہاٹ پولیس لائنز کے اسلحہ خانے سے 46 رائفلیں لے گیا۔ فوراً بعد فرنٹیئر کانسٹیبلری نے اس کے گاؤں کا محاصرہ کر کے تلاشی لی، جس دوران 33 چوری شدہ رائفلیں برآمد ہوئیں۔
تلاشی کے دوران اجب خان کے گھر سے کچھ ایسی اشیاء بھی ملیں جن سے کرنل اور مسز فولکس کے قتل میں اس کے ملوث ہونے کے شواہد ملتے تھے۔ کئی دہائیوں بعد اجب خان کے بھائی شہزادہ خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ ایک برطانوی افسر اور اس کی بیوی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، مگر ناکامی کے بعد دونوں کو قتل کر دیا گیا۔
13 اور 14 اپریل 1923 کی رات اجب خان اور اس کے ساتھی دوبارہ کوہاٹ چھاؤنی میں داخل ہوئے اور بنگلہ نمبر 26 میں گھس گئے، جہاں کرنل ایلس رہتے تھے۔ ان کا مقصد کرنل ایلس کو اغوا کرنا تھا، لیکن وہ اس وقت ایک فوجی مشق پر گئے ہوئے تھے۔ کرنل کی غیر موجودگی میں اجب خان نے ان کی بیٹی مولی ایلس کو اغوا کرنے کا فیصلہ کیا۔
جب کرنل ایلس کی اہلیہ نے شور مچایا تو شہزادہ خان نے خاموش کرانے کے لیے خنجر کے وار سے انہیں قتل کر دیا۔ کُلی خان خٹک کے مطابق اجب خان نے بعد میں کہا کہ اس نے مولی کو غلطی سے لڑکا سمجھ لیا تھا کیونکہ اس کے بال چھوٹے تھے۔
اجب خان مولی ایلس کو تیراہ کے گاؤں خانکی بازار لے گیا۔ بعد میں کُلی خان خٹک نے تیراہ کے بااثر عالم،

، سے ملاقات کی تو انہوں نے تصدیق کی کہ مولی اجب خان کی تحویل میں ان کے آبائی گاؤں خانکی بازار میں موجود ہے۔ کُلی خان کے اصرار پر
نے اجب خان کو آمادہ کیا کہ وہ مولی کو ان کی نگرانی میں دے دے۔
بعد ازاں اجب خان کے ساتھیوں اور برطانوی نمائندوں کے درمیان کے گھر میں مذاکرات ہوئے جبکہ مسز لیلین اسٹار نے مولی کی دیکھ بھال کی۔ آخرکار اجب خان نے اپنے دو قیدی ساتھیوں کی رہائی کے بدلے مولی ایلس کو آزاد کر دیا۔
اس واقعے سے برطانوی حکومت کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا۔ چنانچہ 15 برطانوی جنگی طیاروں نے تیراہ کے اوپر پروازیں کیں اور بمباری کی دھمکیاں دیں۔ نتیجتاً قبائلی عمائدین پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اجب خان اور اس کے گروہ کو اپنا دشمن قرار دیں۔
قبائل نے اعلان کیا کہ اغوا کاروں اور ان کے خاندانوں کو ان کے علاقوں میں پناہ نہیں دی جائے گی، اور اگر وہ داخل ہونے کی کوشش کریں تو انہیں گرفتار کر کے حوالے کرنا قبائل کی ذمہ داری ہوگی۔ اجب خان افغانستان فرار ہو گیا، مگر تیراہ کے قبائل نے اس کے دو ساتھیوں کو بدستور پناہ دی اور برطانوی دباؤ کو نظرانداز کیا۔
برطانوی حکومت نے مولی ایلس کی بازیابی کے لیے درج ذیل افراد اور ایک خاتون کی خدمات حاصل کیں:
1۔ کُلی خان خٹک (خان بہادر)
2۔ مغل باز خان کوکی خیل آفریدی (خان بہادر)
3۔ آف بھانہ ماڑی
4۔ ملک حبیب خان آفریدی آف بابڑی بانڈہ
5۔ ملک میر محمد خان بنگش آف سدہ
6۔ لیلین اسٹار (پشاور میں خدمات انجام دینے والی برطانوی نرس)
کُلی خان خٹک، مغل باز خان اور لیلین اسٹار کو بادشاہ جارج پنجم کی جانب سے وائسرائے ہند نے “کائزرِ ہند گولڈ میڈل” سے نوازا۔
ساٹھ برس بعد مولی ایلس نے دوبارہ کوہاٹ کا دورہ کیا۔ 1984 میں وہ اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ کے لیے آئیں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اغوا کے دوران ان کے ساتھ نہایت نرم اور باعزت سلوک کیا گیا تھا۔
ان کی والدہ کی قبر پر درج عبارت یہ تھی:
“میجر اے جے ایلس کی نہایت محبوب اہلیہ، جو 14 اپریل 1923, کو کوہاٹ میں بے دردی سے قتل کر دی گئیں، عمر





゚viralシfypシ゚viralシalシ
#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ
Shahid Afridi Shafiq Sher Afridi Tawhid uddin Afridi #تاریخ

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) پولیس عبدالرشید شہید اورکزئیگاؤں: بڑا درانی، ضلع لوٸر کرمعبدالرشید شہید کا تعلق ضلع لوٸر کرم اور...
19/05/2026

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) پولیس
عبدالرشید شہید اورکزئی
گاؤں: بڑا درانی، ضلع لوٸر کرم

عبدالرشید شہید کا تعلق ضلع لوٸر کرم اورکزئی زیمشت منتول کے مشہور گاؤں بڑا درانی سے تھا۔ وہ ایک نڈر، بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت نرم دل، رحم دل، سخی اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔
وہ یتیموں کے ہمدرد، بے سہارا لوگوں کا سہارا، اور غریبوں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھنے والے انسان تھے۔ ان کا دل ہمیشہ کمزور، مجبور اور ضرورت مند افراد کے لیے دھڑکتا تھا۔ وہ ہر وقت لوگوں کی مدد، خدمت اور بھلائی کے لیے پیش پیش رہتے تھے۔
عبدالرشید شہید صرف ایک سرکاری اہلکار نہیں تھے بلکہ عوام کے محافظ، مظلوموں کی آواز، اور انسانیت سے محبت کرنے والے عظیم انسان تھے۔ ان کی شرافت، عاجزی، بہادری اور اعلیٰ اخلاق نے ہر دل میں ان کے لیے عزت اور محبت پیدا کر رکھی تھی۔
22 نومبر 2024 کی رات تقریباً 11:30 بجے میر باغ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ یہ شدید حملہ مسلسل صبح تقریباً 4 بجے تک جاری رہا۔ اس مشکل اور خطرناک صورتحال میں عبدالرشید شہید نے بہادری، استقامت اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے وطن اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر دی اور جامِ شہادت نوش کیا۔
22 نومبر کی وہ رات اور 23 نومبر 2024 کا دن صرف رشید خاندان کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے بڑا درانی، پورے ضلع کرم، بلکہ ہر اُس شخص کے لیے ایک سیاہ دن تھا جو عبدالرشید شہید سے محبت کرتا تھا۔ اس دن ایک بہادر سپاہی، ایک سچا انسان، ایک ہمدرد دوست، اور یتیموں و بے سہارا لوگوں کا سہارا ہم سے جدا ہو گیا۔
شہید کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ اپنے کردار، قربانی، بہادری اور نیکیوں کی صورت میں لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ عبدالرشید شہید کی قربانی، خدمات اور انسان دوستی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ عبدالرشید شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی شہادت کو قبول فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻💔





゚viralシfypシ゚viralシalシ
#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ
#پولیس

18/05/2026

اہم اعلان .دہشتگردی دور میں
اورکزئی .اور کرم اورکزئی.بم
دھماکے یا ٹارگٹ کیلنگ میں کتنامشران اور نوجوانان شہید ہوئے تے.نام اور قوم نام تصویر کمنٹ کریں
ویڈیوں بناے

 #ملک حاجی حیات میر مرحوم  #اورکزئی ایجنسی فیروزخیل، تپہ قیمت خیل گاؤں شنہ ناک 1974 میں پاک آرمی سے حوالدار ریٹائر هوا ت...
17/05/2026

#ملک حاجی حیات میر مرحوم
#اورکزئی ایجنسی فیروزخیل، تپہ قیمت خیل گاؤں شنہ ناک 1974 میں پاک آرمی سے حوالدار ریٹائر هوا تھا_1955/1956کو دورانے سروس جرمن اور جاپان کا دورہ کیا تھا. 1971 اور 1965 کے جنگ میں انڈیا کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر کے اورکزئی کا نام روشن کیا تھا ____ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد Orakzai Levies میں بھرتی هوکر نه صرف فیروزخیل بلکہ پورے اورکزئی کی خدمت کی___ بالآخر 2012 کو اللہ کو پیارا ہوا____.. .اللہ انکو جںنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں




゚viralシfypシ゚viralシalシ
#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ
゚viralシfypシ゚viralシalシ

15/05/2026

مبارکبادہ❤
عمر اورکزئی




゚viralシfypシ゚viralシalシ
#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ

 #ملک افضل خان مرحوملوئر اورکزئی ایجنسی برمحمد خیل تپہ خوائیدد خیل سے تعلق رکھنے والا اور  جواد حسن کے فیملی کا بڑا نام ...
15/05/2026

#ملک افضل خان مرحوم
لوئر اورکزئی ایجنسی برمحمد خیل تپہ خوائیدد خیل سے تعلق رکھنے والا اور جواد حسن کے فیملی کا بڑا نام اور ہمیشہ اپنے اقوام اور لوگوں کی خدمت کچھ اس طرح کی ہے جو آج بھی یاد ہے ۔ ملک افضل خان کا تعلق کلایہ سے تھا ،
اور 1979 کو وفات ہوگیا۔






゚viralシfypシ゚viralシalシ
#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ

#کلایہ

15/05/2026

یہ کرم ایجنسی کے علاقے اورکزئی زیمشت قوم کے مشران ہیں . اور چھپری کرم ملک نواب حاجی کا حجرہ ہے اور یہ وڈیوں 1993 کا ہے اب ان میں سے بہت سے دلیر اور بہادر مشران اس دنیا میں نہیں ہیں اللہ تعالی ان سب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین اور جو زندہ ہے ان لوگوں کی زندگی میں اسانی پیدا کریں امین ثم آمین



゚viralシfypシ゚viralシalシ
#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ
#کرم

14/05/2026

بیـاہم اورکزو تا ھرکلہ راشــے ❤
مونگہ اورکزئی ڈیر میلمہ دوست خلک دی 🌹








#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ

13/05/2026

تیــــر شو تیــریگی وختونہ😭







#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ

12/05/2026

اورکزئی ایجنسی سن/1997 فاٹا دور








#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ

12/05/2026

پختون وطن
کلام: شاعر شاکر اورکزئی صاحب








#ممتازقبائیلی ゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when History of orakzai Tribes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share