10/02/2026
حادثہ تو اپنی جگہ مگر ریلوے کا دھرا معیار جس پر انسانیت شرما گئ
سکھر ڈویزن میں ایک مال بردار ٹرین کے حادثے کے بعد جو کچھ ریل کے لاوارث مسافروں کے بیتا اس کا اللہ ہی جانے یا وہ مسافر۔ حادثے کے بعد سکھر کے مختلف اسٹیشنس پر کنٹرول کی گئیں کچھ مسافر ٹرینیں جن میں ڈاؤن سے آنے والی نان سٹاپ ٹرین کراچی ایکسپریس عوام رحمان بابا اور ہزارہ ایکسپریس جو تقریبن 6 سے 14 گھنٹے تک رکی رہیں جن میں کافی تعداد میں مسافر بزرگ بچے خواتین اور لاہور بسنت سے واپسی والوں کی اچھی خاصی تعداد تھی۔ ریلوے انتظامیہ کے ایک انوکھا کارنامہ سر انجام دیا کہ لاہور سے 13 گھنٹے بعد چلنے والی پرائیویٹ مینیجمینٹ والی شالیمار کو ان تمام مسافروں اور ٹرینوں سے فوقیت دے کر ان سے پہلے چلا گیا اور وہ وہیں رکی رہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا ریل کی ٹرینوں میں انسان نہیں تھے اگر چہ اگر کراچی ایکسپریس سے جو سکھر بنا کر چلانی تھی وہ تو کینسل ہوگئ مگر اس ریک میں مسافر تو تھے جنھوں نے نان اسٹاپ ٹرین کا کرایہ بھی پیے کیا ہوا تھا اور جس میں ایک بارات دولھے دلھن کے ساتھ بھی سفر کر رہی تھی جن کا اس بارات کو کھلانے پلانے کا اچھا پیسہ بھی لگا۔
شالیمار کی طرح عوام اور ہزاہ نے بھی تو واپس صبح آنا تھا کراچی سے اب وہ بھی کئ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہونگی مگر شالیمار صرف اپنے ٹائم پر چلے بس کیونکہ وہ لاڈلوں کی لاڈلی ٹرین ہے۔ کیا بقیہ ان چاروں میں ڈیوٹی اسٹاف جس میں ڈرائیورس ان کے ساتھ بقیہ کرو میمبر بھی انسان نا تھے کیا۔ بحرحال یہاں پر سائیں تو سائیں اس کے چمچے بھی سائیں والا حساب ہے اور اپنے چمن کو اجاڑنے والے جب موجود ہوں تو باہر سے اجاڑنے والے کی کوئ ضرورت نہیں۔
یہ بھی تاریخ کا انولھا واقع لکھا جائے گا کہ اس ملک خداد میں دو طرح کے مسافر اور انسان ریل میں سفر کرتے تھے اور لاڈلی ٹرین کو بھلے وہ 13 گھنٹے بعد چلی ہو آگے نکانا ضروری ہے تاکہ اس کی اپارثنسی کو دیکھ کر لوگ اس میں سفر کریں اور گورنمنٹ کی ٹرین میں نا کریں تاکہ اس ادارے کو اجڑنے کا بہانہ مل جائے۔ وزیر مشیر تو چند دن آتے ہیں جو چاہے کر کے چلیں جائیں گے ان پر کوئ فرق نہیں پڑیگا لیکں اصل نقصان اس ادارے کے اسٹیک ہولڈر ملازمین کو ہوگا ویسے ہی جیسا اسٹیل مل اور پی آئ اےکئ اور اداروں کے ملازمین کے ساتھ ہو رہا ہے تب تک دیر ہوچکی ہوگی
اللهﷻ اپنی مخلوق پر اور اس لاوارث ادارے پر خود رحم فرمائے ورنہ اس بے حس انسان نے کوئ کسر نا چھوڑی ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وسلام MJB