29/03/2026
تمام کرکٹ کھیلنے والے دوست یہ پوسٹ ایک مرتبہ لازمی شئیر کر دیں شکریہ
بخدمت جناب
سیکرٹری صاحب
سپورٹس بورڈ پنجاب، پاکستان
موضوع: گراؤنڈ فیس میں غیر معمولی اضافے کے متعلق درخواست
محترم جناب!
ادباً گزارش ہے کہ حال ہی میں سپورٹس بورڈ کی طرف سے گراؤنڈ کی فیس میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات تک فیس 2000 سے بڑھا کر 3000 روپے کر دی گئی ہے جبکہ جمعہ اور اتوار کے دنوں کی فیس 10000 اور 25000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ فیس بہت زیادہ ہے جسے ادا کرنا عام کھلاڑیوں اور خصوصاً طلبہ کے لیے بہت مشکل ہو گیا ہے۔
جنابِ عالی! زیادہ تر کھلاڑی اور کھیلنے والے طلبہ ہوتے ہیں جو محدود مالی وسائل رکھتے ہیں۔ اگر فیس اسی طرح زیادہ رہی تو بہت سے نوجوان کھیلوں سے دور ہو جائیں گے اور سپورٹس سوسائٹیوں کی سرگرمیاں بھی کم ہو جائیں گی۔ اس کا منفی اثر نوجوانوں کی صحت اور معاشرے پر پڑ سکتا ہے اور خدشہ ہے کہ نوجوان غیر صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل ہو جائیں۔
لہٰذا آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ گراؤنڈ فیس پر نظرِ ثانی فرمائی جائے اور اسے پیر سے اتوار تک زیادہ سے زیادہ 1500 سے 2000 روپے تک مقرر کیا جائے تاکہ طلبہ اور نوجوان آسانی سے کھیلوں میں حصہ لے سکیں۔
آپ کی مہربانی ہوگی اگر اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے مناسب فیصلہ فرمایا جائے۔
شکریہ۔
مخلص
درخواست گزار All Cricket clubs of District Attock
تمام دوست یہ پوسٹ ایک مرتبہ لازمی شئیر کر دیں شکریہ