19/08/2023
(سانحہ جڑا نوالا میں مسیحی عبادت گاہیں جلانے والا ہجوم)۔۔۔۔۔۔خود ساختہ انصاف کی سولی پر چڑھانے والا ہجوم۔۔۔مذہب کے نام پربت تراشنے والا ہجوم۔۔۔۔۔۔ملت کے نام پر سوداگری کرنے والوں کا بھڑکایا ہوا ہجوم۔۔۔۔۔۔ناموس قران اور ناموس رسالت کے نام پر دین کی غلط تشریح کرنے والا ہجوم۔۔۔۔۔ خدا کے نام پر جھوٹ بولنے والےشہرت پرست خطیبان شہر کی جھوٹی اناؤں کو تسکین دینے والا ہجوم۔۔۔ قاتلوں ڈاکوؤں، بدمعاشوں پر مشتمل تماش بیں ہجوم۔۔۔۔۔رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے نام پر اقلیتوں کی جان ،مال اور عزت سے کھیلنے والا ہجوم۔۔۔۔۔ نجران کے عیسائی وفد سے جان عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن سلوک سے کچھ نہ سیکھنے والا ہجوم۔۔۔ تف ہے! تف ہے! ایسےہجوم پر۔۔۔ایسے ہجوم کے تحفظ کرنے والوں پر۔۔سلام ہے حق پر کھڑے رہنے والوں پر اور حق کی خاطر قربانی دینے والوں پر (حافظ ارشد اقبال ، 19 اگست۔2023)