Junaid Ali official

Junaid Ali official it's Junaid Khan official working as a citizen journalist.

02/08/2023

شیر افضل مروت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہے.

21/07/2023

مشال یوسفزئی اپنا موقف دے رہی ہے .

میرے پاکستانیو، آپ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے سیاستدان، اشرافیہ اور سیکیورٹی کمپنی آج کل دبئی میں ہمارے حقوق اور وس...
27/06/2023

میرے پاکستانیو، آپ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے سیاستدان، اشرافیہ اور سیکیورٹی کمپنی آج کل دبئی میں ہمارے حقوق اور وسائل کو ایک دوسرے میں تقسیم کر رہے ہیں. کیونکہ پاکستانی عوام عید الاضحی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسلیئے پچھلے دو دنوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ کوئی کہتا ہے مجھے پنجاب چاہیے تو کسی کی نظر وسائل کے اوپر ہے۔ اشرفیہ کہہ رہی ہیں ہمارے لیے کیا ہے؟؟؟

🤐😡

22/06/2023

جیسے جیسے عید الاضحی کے دن قریب آرہے ہیں بکرا منڈیوں میں رش بڑھتا جارہا ہے اور خرید و فروخت کا عمل بھی تیز تر ہوتا جارہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں اس وڈیو رپورٹ میں کہ خریداروں کا کیا کہنا ہے.

20/06/2023

اسلام آباد .

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد

تھانہ ترنول میں درج شاہ محمود قریشی،اسد عمر کی خلاف درج مقدمہ کا معاملہ

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کردی

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا.

10/06/2023

خیبرپختونخواہ ضلعہ بنوں

طوفان کی وجہ سے 15 سے زائد افراد جانبحق اور 70 سے زیادہ افراد زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہو رہے ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق.

06/06/2023
30/05/2023

عید الاضحی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں سجنے لگے ۔ مویشیوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ منڈیوں میں مختلف قسم کے بکرے آنے لگے ۔ عام طور پر بکرے کی قسم کے مطابق قیمت کا تعین ہوتا ہے۔ بڑے بکرے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں جبکہ چھوٹے بکرے کم قیمتی ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات دیکھتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ ۔

21/05/2023

ثقافت، تہذیب وتمدن ۔
کہا جاتا ہے کہ قوموں کی شناخت ان کی ثقافت اور تہذیب سے ہوتی ہے۔ اس میں ان کے سماجی اور تاریخی پس منظر، ان کی روایات، فنون، زبان اور خوراک کے مختلف پہلو شامل ہیں۔
اس ویڈیو کے ذریعے میں آپ کو کچھ مختلف اقوام کی ثقافت اور تہذیب کا ایک پہلو دکھانا چاہتا ہوں۔

19/05/2023

ریاست کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غیر سیاسی بنایا جا رہا ہے ۔ اور سیاسی رہنماؤں کو شدید پریشر کا سامنا ہے امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کے ریلی پر بم دھماکے کے شدید مذمت کرتے ہے اور ان کے لمبے زندگی کے لئے دعا گو ہیں.

18/05/2023

تاریخ 18/05/2023
جنید خان.

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ 1952 اور پاکستان آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ سب سے پہلے، ان دونوں قوانین کو سمجھنا ضروری ہے۔ پاکستان آرمی ایکٹ 1952 ایک قانون ہے جو فوجی اہلکاروں کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ فوج کے اندر جرائم کے خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹا جا سکے۔ تو اب ایک سوال یہ ہے کہ اسے عام شہریوں پر کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے۔ تو اس کا جواب ہاں میں ہے۔ پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے اندر ایک شک ہے کہ یہ قانون سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں عام شہریوں پر لاگو ہو سکتا ہے۔اور پاکستان آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 100سال پورانہ برطانوی کالونیل ایکٹ ہے جو کہ اس وقت برطانیہ نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے بنایا تھا۔اس قانون کے اندر وزیر اعظم اور بڑے بڑے افسران بھی اس کے خلاف ورزی کے تحت اس کے اندر آ سکتے ہیں۔ اب ان دونوں ایکٹس پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں قوانین جمہوری نظام میں سراسر غیر منصفانہ اور غیر انسانی فعل ہیں کیونکہ ان کے تحت فوجی عدالتوں میں بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں اور اس کے اندر پھانسی کے سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔
اور یہ بین الاقوامی انسانی حقوق ( international human rights ) کا موقف بھی ہے . بین الاقوامی انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ یہ دونوں قوانین غیر جمہوری اور غیر انسانی قوانین ہیں کیونکہ اس کے اندر انصاف واضح نہیں۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد حکومت نے اس میں ملوث افراد کے خلاف اس 100 سال پرانی قانون کے تحت کارروائی کی اجازت دی ہے، اور اس کے تحت کارروائی شروع ہو گئی ہے ۔
اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الجزائر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے خلاف 150 مقدمات بنائے گئے ہیں اور یہ سب مجھے الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میری پارٹی کے رہنما جیلوں میں ہیں اور میرے تمام کارکنوں کو ڈرایا دھمکیاں جا رہا ہے ۔ کسی بھی جمہوری نظام میں ایسا نہیں ہوتا۔ میرے ساری لیڈر شپ جیل میں ہے . اور 7 ساتھ ہزار سے زائد پارٹی ورکرز مختلف مقامات میں جیلوں کے اندر ہے. اسی دوران ملک بھر میں مخصوص قسم کے لوگ جن میں زیادہ تر نون لیگ کے ورکرز بھی شامل تھے وہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے روڈوں پر نکل آئے تھے چونکہ میں بھی پشاور میں موجود تھا تو یہ مناظر میرے کمرے کے انک سے آپ دیکھ سکتے ہیں۔

10/05/2023

آج رات کے مناظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے.

Address

Peshawar

Telephone

+923101236606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Junaid Ali official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Museum

Send a message to Junaid Ali official:

Share

Category