All Swat Carpenter Owners Association

All Swat Carpenter Owners Association Our aim is to promote all our carpenter brothers working all over the region.

آج محترم سعید رحمان صاحب، ایس ایچ او تھانہ فتح پور، نے گندھارا ووڈن آرٹ آفس میں عمر محمد، صدر فرنیچر ایسوسی ایشن سوات، س...
20/05/2026

آج محترم سعید رحمان صاحب، ایس ایچ او تھانہ فتح پور، نے گندھارا ووڈن آرٹ آفس میں عمر محمد، صدر فرنیچر ایسوسی ایشن سوات، سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی مسائل، امن و امان اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کے وفد MPA  علی شاہ خان ایڈووکیٹ سے ملاقاتوفد میں صدر عمر محمد، جنرل سیکرٹری ریاض خ...
31/12/2025

گزشتہ روز کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کے وفد MPA علی شاہ خان ایڈووکیٹ سے ملاقات
وفد میں صدر عمر محمد، جنرل سیکرٹری ریاض خان، سینئر نائب صدر بشیر احمد، سینئر نائب صدر عمر زادہ، نائب صدر قیوم، سیکرٹری فنانس رحمت علی، سیکرٹری آفس انجینیئر سمیع اللہ اور مجلس عاملہ کے ممبران ولی محمد صاحب ، حمید اللہ خان،ذاکر اللہ خان، غنی رحمان و دیگر شامل تھے ملاقات کے دوران سوات کے فرنیچر سیکٹر کے خام مال کے مسائل حل کرنے اور جدید تقاضوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی

ال سوات کارپینٹر ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور جنرل سیکرٹری ریاض خان اور تمام ایگزیکٹو ممبران کی طرف سے  بر سوات ...
31/12/2025

ال سوات کارپینٹر ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور جنرل سیکرٹری ریاض خان اور تمام ایگزیکٹو ممبران کی طرف سے بر سوات خوازہ خیلہ پریس کلب کے منتخب کابینہ برائے سال
2026 کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کارپنٹرز ایسوسی ایشن سوات کا پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کا دورہکارپنٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور آفس سیکر...
20/12/2025

کارپنٹرز ایسوسی ایشن سوات کا پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کا دورہ

کارپنٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور آفس سیکرٹری انجینیئر سمیع اللہ نے پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ
(PFI) پشاور کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ کے معزز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر معروف ووڈ ٹیکنالوجسٹ محترم سید اختر صاحب نے وفد کو انسٹیٹیوٹ کی مختلف لیبارٹریز کا مکمل وزٹ کروایا، جن میں ووڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری، لکڑی خشک کرنے کا جدید سولر پلانٹ اور دیگر تکنیکی شعبہ جات شامل تھے۔
اس کے علاوہ 1955 میں جرمنی سے درآمد شدہ قدیم مگر کارآمد ہیوی مشینری کا بھی مشاہدہ کروایا گیا۔

وفد کو پاکستان میں پائی جانے والی مختلف اقسام کی لکڑی، ان کے معیار، استعمال، اور لیبارٹری میں ہونے والے جدید تکنیکی طریقۂ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر صدر کارپنٹرز ایسوسی ایشن سوات عمر محمد نے ڈاکٹر تنویر حسین صاحب اور سید اختر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
جواباً ڈاکٹر تنویر حسین اور ووڈ ٹیکنالوجسٹ سید اختر صاحب نے بھی وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر سوات میں ووڈ ٹیکنالوجی یا لکڑی سے متعلق کسی بھی قسم کے کام یا تعاون کی ضرورت پڑی تو پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔

کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات اور سمیڈا کے درمیان اہم ملاقاتکارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور آفس سیکرٹری انجی...
18/12/2025

کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات اور سمیڈا کے درمیان اہم ملاقات

کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور آفس سیکرٹری انجینئر سمیع اللہ نے پشاور میں ڈائریکٹر سمیڈا سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سوات کے فرنیچر سیکٹر اور ہنرمند کاریگروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سوات کے کاریگروں کی فنی مہارتوں (Skills Development)، جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ پروگرامز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور فرنیچر کو بین الاقوامی معیار (Export Quality Standards) کے مطابق تیار کرنے جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔

ڈائریکٹر سمیڈا محترمہ سمیرہ نے کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کو واضح اور دو ٹوک یقین دہانی کرائی کہ
سمیڈا ہمیشہ کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر ممکن سطح پر مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاریگروں کی تربیت، کاروباری رہنمائی، مارکیٹ تک رسائی اور ادارہ جاتی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوات کے تمام ہنرمند کاریگروں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور ان کی فنی و معاشی ترقی کے لیے ہر فورم پر مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔

یہ ملاقات سوات کے فرنیچر سیکٹر کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور مقامی کاریگروں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت ہے۔

کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات – پشاور روانگیکارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور آفس سیکرٹری انجینیئر سمیع اللہ پ...
18/12/2025

کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات – پشاور روانگی

کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر عمر محمد اور آفس سیکرٹری انجینیئر سمیع اللہ پشاور کے اہم دورے پر روانہ ہوتے ہوئے۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر سمیڈا خیبر پختونخوا سمیت مختلف اداروں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں سوات کے کارپینٹرز کے مسائل، ہنر مند کاریگروں کی تربیت اور کاروباری ترقی پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ سفر سوات کے کاریگروں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

کارپینٹر ایسوسی ایشن سوات کا ایک اہم اجلاس صدر عمر محمد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا،جس میں ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو باڈی ممبر...
15/12/2025

کارپینٹر ایسوسی ایشن سوات کا ایک اہم اجلاس
صدر عمر محمد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا،
جس میں ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو باڈی ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ ہفتے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (TDAP) کی جانب سے
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ سیمینار کے بعد
ایگزیکٹو باڈی ممبران مرحلہ وار
ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کی دکانوں کے دورے کریں گے،
ان سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل، تجاویز اور حالاتِ کار سے آگاہی حاصل کی جائے گی۔

یہ ملاقاتیں مختلف علاقوں میں باقاعدہ شیڈول کے تحت کی جائیں گی۔

رپورٹ پریس سیکرٹری فضل سبحان کارپینٹرز ایسوسی ایشن سوات

30/11/2025
20/06/2025

Address

Swat Khwaza Khele, Fateh Pur
Swat
19030

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Swat Carpenter Owners Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Museum

Send a message to All Swat Carpenter Owners Association:

Share