04/15/2018
مذکر اور مونث حروف تہجی
تحریر: شمسہ نجم
اردو حروف تہجی کے لیے اکثر اردو سیکھنے والوں کو مذکر مونث کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے ۔ کہ کون سا حرف مذکر ہے اور کون سا حرف مونث۔ اور انہیں کیسے یاد رکھا جائے۔
اگر مذکر مونث لفظوں کو یاد رکھنا ہے تو حروف تہجی میں ایک بات خاص طور پر یاد رکھنا چاہیئے۔
تمام گولائی میں لکھے جانے والے لفظ مذکر ہوتے ہیں سوائے "ہ" اور "ی" کے
مثلا
ج، چ ، ح ، خ ، س ، ش ، ص ، ض ،ع ، غ ، ق ، ل ، ن ، ء
ان کو لکھنے کے لیے قلم کو دائرے میں گھمانا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ ا، ک ، گ ، م ، یہ چار حروف بھی مذکر ہیں۔
اب غور سے دیکھیے کی ا، ک، گ ، م صرف چار لفظ ایسے ہیں جو کہ گولائی میں بھی نہیں لکھے جاتے لیکن مذکر بھی ہیں ۔ اگر ا، ک ، گ ، م کو ملا کر لکھیں تو بنتا ہے "اک گم" یعنی (ایک کھو گیا)
مذکر مونث کا فرق یاد رکھنے کے لیے یہ جملہ یاد رکھیں ۔( ایجاد کردہ: شمسہ نجم :) :) :) )
جملہ ہے: "تمام گولائی والے حروف جس میں اک گم نہیں دو گم ، ایک "ہ" اور ایک "ی"۔
شمسہ نجم